لاڑکانہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان غریب ملک نہیں ہے، پاکستان میں اسلام آباد بہت غریب ہے، مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں سے ہے جن کی سوچ نہیں جاگتی، یہ ساری چیزیں سیاست دانوں کو نظر آتی ہیں۔
گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میں نے زبان کی ہو اور پھر بدل جاؤں، آپ سب بی بی صاحبہ کی امانت ہیں جس کی بدولت میں صدر بنا۔
آصف زرداری نے کہا کہ شہادت انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو ملتی ہے، ہمارا مقصد ہے کہ آپ کو آ پ کے حقوق ملیں، گلگت بلتستان کو ہم سیراب کرنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کو سنبھال رہا ہوں تو یہ بی بی کی امانت ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ بلاول نے جتنے وعدے کیے ہیں پورے کیے ہیں، ہم نے 1973ء کے آئین کو بحال کیا، بی بی شہید اور بھٹو کمال کے لوگ تھے جنہوں نے شہادتیں قبول کیں۔