نگران وزیراعلیٰ سندھ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں چائلڈ لیبر کا نوٹس لے لیا

Published On 27 December,2023 06:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں چائلڈ لیبر کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ کو رپورٹس ملی ہیں کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہور ہی ہے، وزیراعلیٰ نے سیکرٹری بلدیات سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے خلاف انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس (ر) مقبول باقر کو بتایا گیا کہ سالڈ ویسٹ میں 12 سال اور اسے بھی کم عمر کے خاکروب بھرتی کئے گئے ہیں، چھوٹی عمر کے بچوں سے صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کا کام لیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انتباہ کیا کہ سالڈ ویسٹ یا اس کے کنٹریکٹر چائلڈ لیبر میں ملوث نکلے تو سخت کارروائی کروں گا۔