کراچی: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی پر نگران سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے بینظیر بھٹو کی برسی کی مناسبت سے کل صوبہ بھر میں عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان نگران وزیراعلیٰ کے مطابق کل یوم شہادت محترمہ بینظیر بھٹو کے موقع پر تمام سرکاری اور نجی ادارے، لوکل کونسلز اور صوبائی حکومت کے انتظامی ادارے بند رہیں گے۔