کراچی ڈویژن میں جمع ہونیوالے کاغذات نامزدگی کی تفصیل جاری

Published On 23 December,2023 04:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) دفتر صوبائی الیکشن کمیشن نے الیکشن 2024ء کے حوالے سے کراچی ڈویژن میں اب تک کاغذات نامزدگی جمع ہونے کی تفصیل جاری کر دی۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2024ء میں کاغذات نامزدگی جمع و وصول کرانے کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری ہے، اب تک کراچی ڈویژن میں مجموعی طور پر 1560 فارم جمع ہو چکے ہیں۔

قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کے لئے 370 فارم جمع ہو چکے ہیں، صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں کے لئے 1190 فارم اب تک جمع ہو چکے ہیں۔