سندھ پولیس میں افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

Published On 26 December,2023 09:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کے احکامات پر ایس ایس پیز سمیت محکمہ پولیس کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ساجد عامر ایس ایس پی ساؤتھ کراچی تعینات ہوئے ہیں جبکہ قمر رضا جسکانی کو ایس ایس پی جیکب آباد تعینات کیا گیا ہے۔

بشیر بروہی ایس ایس پی کشمور، سہائے عزیز ایس ایس پی نوشہرو فیروز تعینات ہو گئے، زبیر نذیر ایس ایس پی سکھر اور روحیل کھوسو ایس ایس پی بدین مقرر ہوئے ہیں۔

محمد کلیم کو ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ اور سیدعلی اصغر شاہ کو ایس پی مٹیاری تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں صوبے کے 176 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں کراچی رینج کے 51 ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں۔