کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق

Published On 02 January,2024 09:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

افسوسناک حادثہ بلدیہ ٹاؤن روبی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دو خواتین اور مرد کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں مرد اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں اور زخمی خاتون کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔