فیصل آباد: ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

Published On 28 December,2023 08:40 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ فیصل آباد مین کھرڑیانوالہ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار باپ بیٹا موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 28 سالہ عثمان اور 59 سالہ ذاکر حسین کے ناموں سے ہوئی۔

ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔