بالاکوٹ :جیپ کھائی میں جاگری، مقامی کونسلر سمیت 2افراد جاں بحق

Published On 26 December,2023 10:56 am

بالاکوٹ: (دنیانیوز) بالاکوٹ میں گھنول تھانواں کے مقام پر جیپ حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، حادثے میں مقامی جنرل کونسلر سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ریسکیو کی جانب سے جاں بحق افراد کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔