شاہ نورانی سے کراچی آنے والی زائرین کی بس میں آتشزدگی، لڑکی جاں بحق

Published On 24 December,2023 10:01 pm

لسبیلہ: (ویب ڈیسک) شاہ نورانی سے کراچی آنے والے زائرین کی بس کو ساکران کے قریب آگ لگ گئی، حادثے میں ایک 17 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

بس میں آگ کا حادثہ لنگ لوہار کے مقام کے قریب پیش آیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کچھ مسافر جھلس گئے جبکہ دیگر کو بچا لیا گیا، جھلس کر زخمی ہونے والوں میں بچے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثہ کراچی سے 30 کلو میٹر دور حب ڈیم کے علاقے میں پیش آیا ،تیز رفتاری کے دوران آگ بس کا انجن گرم ہونے سے لگی، دیکھتے ہی دیکھتے بس مکمل طور پر جل گئی۔