ون ویلر نوجوان دیوار سے ٹکرا کر جان گنوا بیٹھا

Published On 20 December,2023 05:10 pm

شرقپور شریف: (دنیا نیوز) موٹر سائیکل سوار نوجوان ون ویلنگ کے دوران دیوار سے ٹکرا کر جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان ون ویلنگ کر رہا تھا جب اچانک سے بائیک اس کے قابو میں نہ رہی اور دیوار سے ٹکرانے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جان گنوانے والے نوجوان کی لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جاں بحق نوجوان کی شناخت 14 سالہ زین کے نام سے ہوئی ہے۔