کراچی: خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

Published On 20 December,2023 09:49 am

کراچی : (دنیانیوز) باغ کورنگی پل کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کوسٹر نے راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کی جانب سے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، حادثے میں زخمیوں کی شناخت محمد علی،افضل علی اور مظہر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔