قصور: تیز رفتاری کے باعث دو کوچیں آپس میں ٹکرا گئیں

Published On 14 December,2023 10:00 pm

قصور: (دنیا نیوز) فیروز پور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے جہاں تیزی رفتاری کے باعث دو کوچیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

یہ افسوسناک واقعہ فیروز پور روڈ پر سٹیل ملز کے قریب پیش آیا، دونوں کوچیں ریس لگا رہی تھیں جب بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔