اوکاڑہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک حادثہ کینال روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کوبری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص موقع پر دم توڑ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق شخص کی شناخت صدیق کے نام سے ہوئی، لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔