قصور: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق

Published On 03 December,2023 05:56 pm

قصور: (دنیا نیوز) تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ قصورمیں رائیونڈ روڈ پر بھٹی ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار ماں بیٹا موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت وسیم اور نجمہ کے ناموں سے ہوئی جو راؤ خانوالا کے رہائشی تھے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔