گوجرہ: ٹرالر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

Published On 30 November,2023 08:25 pm

گوجرہ: (دنیا نیوز) موٹر سائیکل سوار میاں بیوی ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ جھنگ روڈ پر پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگئے، حادثے میں دونوں میاں بیوی موقع پر دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت محمد ریاض اور کوثر بی بی کے نام سے ہوئی،ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔