خان پور: ٹریلر اور کار میں تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Published On 26 November,2023 08:19 pm

خان پور: (دنیا نیوز) ٹریلر اور کار میں تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ موٹروے ایم 5 پر ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیزرفتار ٹریلر اور کار میں تصادم ہوگیا، حادثے میں کار سوار مرد اور خاتون جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد اور زخمی بچوں کی شناخت نہیں ہوسکی، ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔