علی پور: (دنیا نیوز) کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
افسوسناک حادثہ علی پور میں سلطان روڈ کے قریب پیش آیا جہاں کار اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ فہد کے نام سے ہوئی، زخمی نوجوان کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں، دونوں نوجوان نواحی قصبہ خیر پور سادات کے رہائشی تھے۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو ٹیم نے جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔