اٹک: کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Published On 25 November,2023 08:31 am

اٹک: (دنیا نیوز) اٹک میں ٹریفک حادثے کے دوران 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے ضلع اٹک میں فتح جنگ انٹرچینج کے قریب کار ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 زخمی ہیں۔

ریسکیو حکام کےمطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور ایک خاتون شامل ہے، نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کار کی باڈی کاٹ کر نعشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک اور ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان سے چلا گیا۔

قصور میں چونیاں روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نعش اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔