بٹگرام: مسافر گاڑی کھائی میں جا گری، 2 افرد جاں بحق، متعدد زخمی

Published On 21 November,2023 10:44 am

بٹگرام: (دنیا نیوز) آلائی اشاڑبن کے مقام پر مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار زخمی مسافروں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، مسافر گاڑی بنہ جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کر دیا گیا ہے۔