شورکوٹ: کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

Published On 19 November,2023 05:13 pm

شور کوٹ: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شور کوٹ میں پتن روڈ پر باہو پل کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوارکو کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر نامعلوم شخص موقع پر دم توڑ گیا۔

کار موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد پل سے نیچے جاگری جس کے بعد کار میں سوار 3 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔