ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاں بحق

Published On 19 November,2023 12:42 pm

نارنگ منڈی: (دنیا نیوز) کالا خطائی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے پنجاب پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نارنگ منڈی کے مطابق حادثے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہباز کی بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئیں جبکہ شہباز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جاں بحق ہونے والے پولیس افسر کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔