شیخوپورہ سرگودھا روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 دوست جاں بحق

Published On 18 November,2023 08:50 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار ڈمپر 3 زندگیاں کھا گیا، شیخوپورہ سرگودھا روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں 3 دوست جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 17 سے 22 سال کے درمیان ہیں، جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عمران، فیاص، غلام حسین سکنہ ڈیرہ ملا سنگھ سے ہوئی ہے۔

جاں بحق نوجوانوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، حادثہ پیش آنے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔