کراچی: وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق

Published On 16 November,2023 08:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سوزوکی وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل پرسوار ماں اور کمسن بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئی۔

افسوسناک حادثہ کریم آباد جماعت خانہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار سوزوکی وین نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق جبکہ بیٹی اور خاتون کا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔

جاں بحق خاتون موٹرسائیکل پر بھائی اورکمسن بیٹےاوربیٹی کےہمراہ میکے جا رہی تھی، کمسن بیٹی معجزانہ طورپرمحفوظ رہی، سوزوکی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔