پھولنگر: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 طالبعلم جاں بحق

Published On 13 November,2023 09:56 pm

پھولنگر: (دنیا نیوز) تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ ہیڈ بلوکی روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 طالبعلم موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق طالبعلموں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔