لوئر دیر: کار کھائی میں جاگری، نوجوان جاں بحق، 4 افراد زخمی

Published On 17 November,2023 09:26 pm

لوئر دیر: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار کھائی میں گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئی۔

افسوسناک حادثہ جندول کے علاقے رحیم آباد کے قریب پیش آیا جہاں بارات میں شامل کار تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکت ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔