پنڈی بھٹیاں: تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

Published On 21 November,2023 10:11 pm

پنڈی بھٹیاں: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں قلعہ مراد بخش میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹرسائیکل سوار کر بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت محمد شریف کے نام سے ہوئی، ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔