پسرور: کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق

Published On 21 November,2023 10:58 pm

پسرور: (دنیا نیوز) تیزرفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ پسرور میں ٹاوریاں والا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق ماں بیٹا کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔