اوکاڑہ: تیز رفتار ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق

Published On 22 November,2023 05:53 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ پاکپتن روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل کو کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون جاں بحق جبکہ بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کردیا۔