فیصل آباد: ڈمپر کی رکشے کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

Published On 22 November,2023 06:53 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ڈمپر کی ٹکر سے رکشے میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دسوہا پل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔