خیرپور: قومی شاہراہ پرخوفناک حادثہ، دوبچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Published On 26 November,2023 12:25 pm

رانی پور: (دنیانیوز) خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بس سٹاپ کے مقام پر کوچ نے پہلے سے کھڑے  ٹرک کو زوردار ٹکرماردی جس کے نتیجے میں 2 معصوم بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیواور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، جاں بحق افراد میں دو بچوں محمد عمر، محمد فیضان سمیت 2 خواتین رانی خاتون اور ایک خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

بدقسمت مسافر کوچ کراچی سے سکھر جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔