کراچی: (دنیا نیوز) جنرل سیکرٹری کے امیدوار تہماس رضوی نے سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے نتائج ماننے سے انکارکر دیا۔
تہماس رضوی نے کہا کہ یہ دھاندلی شدہ الیکشن ہیں، اسے تسلیم نہیں کرسکتے، نتائج روک کر دوبارہ پولنگ کرانے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے۔
جنرل سیکرٹری کے امیدوار نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر دھاندلی کی گئی ہے۔