وزیر اعلیٰ سندھ نے سکھر اور میرپورخاص بورڈز کے متعدد افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا

Published On 24 November,2023 02:39 am

کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سکھر اور میرپور خاص بورڈز کے متعدد اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے سکھر بورڈ کے سیکرٹری محمد سلمان خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈپٹی سیکرٹری سکھر بورڈ کو رپورٹ کریں، جسٹس (ر) مقبول باقر نے ناظم امتحانات سکھر بورڈ عبدالفتاح مہر کو بھی کام کرنے سے روکتے ہوئے رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی، اس کے علاوہ سکھر بورڈ کے آڈٹ آفیسر غلام قادر دھاریجو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن سے تعلیمی بورڈز میں تقرریوں کی اجازت مانگ لی

دوسری جانب میرپور خاص بورڈ کے ناظم امتحانات انور علیم راجپوت، محمد انیس صدیقی کو سیکرٹری کے عہدے اور کاشف احمد کو آڈٹ آفیسر میرپورخاص کے عہدے سے ہٹا کر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔