لاہور: (اسامہ غوری) سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے کراچی میں ہو گا، لیگ کی افتتاحی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔
سندھ پریمیئر لیگ کے آرگنائزر نے کہا ہے کہ ہم گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ناقابل فراموش خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بدولت کرکٹ کے اس میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کامران ٹیسوری کی ذاتی دلچسپی کے باعث سندھ پریمیئر لیگ کے خواب کو عملی جامع پہنایا گیا۔
سندھ پریمیئر لیگ کی اختتامی تقریب 25 دسمبر کو ہو گی جس میں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ شرکت کریں گے۔
آرگنائزر نے کہا ہے یہ تقریب نہ صرف پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کی عکاسی کرے گی بلکہ جس اتحاد اور جذبے کے ساتھ لیگ سے منسلک لوگوں نے اس کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں ان تمام تر لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ سندھ پریمیئر لیگ کرکٹ کے مداحوں اور معاشرے سے منسلک تمام لوگوں کو دعوت دیتی ہے کہ کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے میچز میں شرکت کریں اور کرکٹ کے اس نئے باب کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔