کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کے الشفا ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت کی۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اسرائیل افواج کے مظالم اور سفاکیت دنیا کے سامنے عیاں ہورہی ہے، امن پسند عوام دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کی مسلسل مذمت کر رہی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ حماس کا ہیڈ کوارٹرز ہونے کا بہانہ بنا کر الشفا ہسپتال پر قبضہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے۔