کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپورسے سابق ایم پی اے سردار علی گوہر مہر اور سابق صوبائی وزیر علی نواز مہر نے ملاقات کی۔
پیپلز پارٹی رہنماؤں نے شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ملاقات کے دوران ضلع گھوٹکی کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
فریال تالپور نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں تیر کا نشان امیدواروں کی کامیابی کی ضمانت اور عوام کے اعتماد کا نشان ہو گا، عوام کی حمایت سے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری اور وزرائے اعلیٰ جیالے بنیں گے۔