لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو غلط سزائیں ہوئیں لیکن ریلیف کا طریقہ کار اچھا نہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام "دنیا کامران خان کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شہاز شریف حکومت مہنگائی کی ذمہ دار ہے، ہمارے اندر تلخی آئی ہے اس کو حدود کے اندر رکھنا ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ طاقتورادارے جب کسی پارٹی کو سپورٹ کریں تو اسی پارٹی کو کنگز پارٹی کہا جاتا ہے، ہم انہیں کہہ رہے ہیں یہ راستہ درست نہیں ہے، الیکشن میں تھوڑی بہت تو ہماری دھینگا مشتی تو چلے گی۔