کراچی: (دنیا نیوز) عدالتی احکامات کے باوجود ایس بی سی اے کا ڈیمولوشن سکواڈ ضلع وسطی ایف بی ایریا بلاک ون میں غیرقانونی تعمیرات مسمار نہ کر سکا۔
ترجمان ایس بی سی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شرف آباد تھانہ سے پولیس نفری کی عدم فراہمی کے باعث آپریشن نہیں کیا جا سکا، فیڈرل بی ایریا بلاک ون میں غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنے کے لیے آج آپریشن رکھا گیا تھا۔
ایس ایچ او شرف آباد نے پولیس نفری فراہم کرنے سے انکار کر دیا، ایس ایچ اوشرف آباد نے ایس بی سی اے کے عملے کو بھی تھانہ سے باہر نکال دیا، سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر آپریشن سے متعلق آگاہ کرنے کے باوجود نفری فراہم نہیں کی گئی۔
ایس ایچ او کے مطابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کے احکامات کے بغیر نفری فراہم نہیں کی جا سکتی، عدالت میں شرف آباد تھانہ سےنفری کی عدم فراہمی سےمتعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔