سابق صدر آصف زرداری کا شہید شاہنواز خان بھٹو کی 65 ویں سالگرہ پر پیغام

Published On 21 November,2023 06:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید شاہنواز خان بھٹو کی 65 ویں سالگرہ پر پیغام جاری کر دیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید شاہنواز خان بھٹو جمہوریت پسند رہنما تھے، شہید شاہنواز خان بھٹو نے ظلمت کے اندھیروں میں اپنے خون سے جمہوریت کا چراغ روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید شاہنواز خان بھٹو نے آئین شکن آمروں کے خلاف جدوجہد کی، ملک اور جمہوریت کی خاطر بھٹو خاندان کی قربانیوں کی سیاسی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔