آصف زرداری سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

Published On 19 November,2023 08:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔

آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران ایرانی سفیر کے ساتھ قونصل جنرل حسن نوریان بھی موجود تھے، آصف زرداری اورایرانی سفیررضا امیری مقدم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پربات چیت ہوئی۔

سابق صدر اور ایرانی سفیر کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے پر بھی اتفاق ہوا، ملاقات کے موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔