پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آج پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔
پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری آج ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، ورکرز کنونشن کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری دن ڈھائی بجے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مرکزی اور صوبائی قائدین بھی ہوں گے۔