پشاور : (دنیانیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کرپشن اور دھوکہ دہی میں ملوث 2 کسٹم اہلکار گرفتار کرلیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر موبائل فون اورالیکٹرانک گیجٹس سمگل کرنے میں ملوث تھے ۔
حکام کاکہنا ہے کہ ملزم محمد علی سپرٹنڈنٹ جبکہ ملزم سنیل کمارسپاہی پاکستان کسٹم میں تعینات تھا ، سمگلنگ سے قومی خزانے کو 88 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔
حکام کے مطابق ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔