بجلی چوروں کی معاونت کرنے والا پیسکو اسسٹنٹ لائن مین گرفتار

Published On 25 October,2023 07:47 pm

پشاور: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بجلی چوروں کی معاونت کرنے والا پیسکو اسسٹنٹ لائن مین گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق عبدالرحمان نامی اسسٹنٹ لائن مین بجلی چوروں کی معاونت کر رہا تھا، عبدالرحمان قصہ خوانی سب ڈویژن پیسکو میں بطور اسسٹنٹ لائن مین تعینات تھا۔

ایف آئی اے نے شواہد ملنے پر خفیہ آپریشن کیا اور پیسکو ہیڈ آفس سے اسسٹنٹ لائن مین کو گرفتار کر لیا، پیسکو کی جانب سے عبدالرحمان کیخلاف ڈیپارٹمنٹل انکوائری کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔