لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، لاہور کی خالی سیٹوں پر بھی افسران کی تعیناتی کر دی گئی۔
ارسلان زاہد کو ایس پی اینٹی رائٹ لاہور، بشریٰ نثار ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن لاہور، محمد رضا تنویر ایس پی سی آر او لاہور، طارق عزیز ایس پی وی وی آئی پیز سکیورٹی لاہور، منزہ کرامت ایس پی سٹی ڈویژن انویسٹی گیشن لاہور، عبدالحنان ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور، حسن جاوید بھٹی ایس پی سکیورٹی لاہور، احمد زنیر چیمہ کو ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن لاہور تعینات کر دیا گیا۔
بابر جاوید ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز، ارتضیٰ کمال ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاؤن، محمد شاہزیب ایڈیشنل ایس پی گلدشت ٹاؤن ملتان، سلمان ظفر ایس پی آپریشنز سٹی ڈویژن لاہور، تیمور خان ایس پی لائلپور ٹاؤن فیصل آباد، جواد اسحاق ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ، سدرہ خان ایس پی صدر ڈویژن لاہور اور حسیب جواد ایس پی انویسٹی گیشن مظفر گڑھ لگا دیئے گئے ہیں۔