لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری مارا گیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہو گئے۔
اشتہاری پرویز عرف کناں والا کی موجودگی کی اطلاع پر گرفتاری کیلئے پولیس موقع پر پہنچی تو ملزموں کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے اشتہاری پرویز موقع پر دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا، ملزم کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، فائرنگ سے زخمی ہونے والے راہگیر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔