فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ٹیکسٹائل مل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں مشینری اور کپڑا جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا۔
آتشزدگی کا واقعہ فیصل آباد کے باوا چک کے قریب ٹیکسٹائل مل میں پیش آیا، آگ کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
آگ لگنے کے باعث بھاری مقدار میں جلنے والے کپڑے اور مشینری کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے، ٹیکسٹائل مل میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔