گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) سول ہسپتال گوجرانوالہ کے چلڈرن وارڈ سے نومولود بچہ اغوا ہو گیا، بچے کو گزشتہ رات ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے بچے کو گزشتہ رات سانس کی تکلیف کے باعث سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جو کہ آج صبح ہسپتال سے غائب ہوگیا، بچے کے اغوا ہونے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی۔
ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی غائب ہے، بچہ اغوا کے واقعہ نے ہسپتال انتظامیہ پر سوالات اٹھا دیے جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔