کراچی: بیکری میں واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش پر 2 ڈاکو گرفتار

Published On 25 October,2023 01:32 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے سعید آباد میں واقع بیکری میں واردات کرنے کے بعد 2 مسلح ڈاکو فرار ہونے لگے تو شہری نے ان پر فائرنگ کر دی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو شدید زخمی ہوا، واقعے کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں دوسرے ڈاکو کو بھی زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، ملزمان کی شناخت عبدالرحمان اور رشید کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے دوعدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔