کراچی ایئرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے لاکھوں مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد

Published On 24 October,2023 07:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکسٹمزکی کارروائی، خاتون کے بیگ سے 96 لاکھ روپےمالیت کی اشیابرآمد کرلی گئیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق دبئی سے نجی ایرلائن کے ذریعے کراچی آنےوالی خاتون گرین چینل سے جانا چاہتی تھیں، کسٹمز اہلکاروں کی چکینگ کے دوران خاتون کے بیگز سے 4فون، 2میک بک، 8برانڈڈ گھڑیاں اوربرانڈڈ میک اپ کا سامان برآمد ہوا۔

کسٹمز ترجمان کے مطابق خاتون کے بیگ سے برآمد ہونیوالی اشیاء کی مالیت 66 لاکھ روپےہے، قابل ادائیگی ٹیکسز30 لاکھ روپے بنتا ہے۔