کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد 4 ڈاکو گرفتار، ایک فرار ہونے میں کامیاب

Published On 24 October,2023 06:27 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد 3 زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے ملیر میں 4 ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے 2 ڈاکو زخمی ہو گئے، پولیس نے زخمیوں سمیت 3 ملزموں کو حراست میں لے لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ادھر کورنگی کے علاقے گلزار کالونی میں بھی مبینہ ڈاکوؤں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے شناخت شاہ رخ کے نام سے ہوئی ہے، قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔