شہر قائد میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، 1100 گرام آئس برآمد

Published On 23 October,2023 10:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر قائد میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1100 گرام آئس برآمد کر لی۔

‎‎ایس آئی یو، سی آئی اے نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران سپرمارکیٹ کے قریب فلائی اوور کے نیچے سے آئس نیٹ ورک چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ‎ملزم سے 1100 گرام آئس برآمد ہوئی ہے، ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا، جس کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔